ملتان سلطانز کو پی ایس ایل کا نیا کنٹریکٹ نہ ملنے کا انکشاف

Share

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نیا کنٹریکٹ جاری نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز پی ایس ایل کی کمپلائنس پالیسی پر پوری نہ اتر سکی جس کے باعث ٹیم کو نیا معاہدہ نہیں دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی بقیہ پانچ فرنچائزز کو طے شدہ ویلیو کے مطابق 25 فیصد اضافے کے ساتھ کنٹریکٹ کی پیشکش کی گئی ہے اور انہیں 10 دن کے اندر معاہدے پر دستخط کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے پی ایس ایل اور لیگ مینجمنٹ کے خلاف سخت بیان بازی کی تھی، علی ترین نے پی سی بی کی جانب سے بھیجا گیا لیگل نوٹس بھی پھاڑ دیا تھا۔اس کے علاوہ ملتان سلطانز مینجمنٹ نے متعدد تجاویز پر مشتمل ایک خط چیئرمین پی سی بی کو بھی ارسال کیا تھا تاہم پی سی بی کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Check Also

لاہور قلندرز کی پلے آف مرحلے میں شرکت اگر مگر کا شکار

Share پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن میں 38 واں میچ پشاور زلمی سے جیتنے …