سندھ میں دفعہ 144 کے تحت پابندی میں 1 ماہ توسیع

Share

سندھ بھر میں دفعہ 144 کے تحت 5 افراد سے زائد کے اجتماع پر پابندی میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی۔محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں 12 دسمبر تک دفعہ 144 میں توسیع کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 5 سے زائد افراد کے ایک جگہ پر جمع ہونے پر پابندی ہے، فیصلے کا اطلاق ایک ماہ تک صوبے بھر میں ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں دفعہ 144 کا نفاذ آئی جی سندھ کی درخواست پر کیا گیا تھا، صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا تھا

Check Also

علیمہ خان کے 14ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Share راولپنڈی میں 26 نومبر تھانہ صادق آباد احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت …