پاکستانیوں کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

Share

وزیر داخلہ کے حکم پر این سی سی آئی اے نے پاکستانیوں کا ڈیٹا سرعام انٹرنیٹ پر فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔دو ماہ قبل پاکستانیوں کا ڈیٹا سرعام کرنے کا معاملہ سامنے آنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لے کر این سی سی آئی اے کو کارروائی کا حکم دیا تھا۔این سی سی آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کے حکم پر تحقیقات عمل میں لائی گئیں اور ویب سائٹس پر پاکستانیوں کا ڈیٹا فروخت کرنے والے انیس احمد شاہ کو گرفتار کیا، ملزم کا تعلق تحصیل دریا خان ضلع بھکر سے ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے ایک ٹیرا بائٹ کی ہارڈ ڈسک، موبائل فونز، لیپ ٹاپ برآمد ہوئی ہے، وہ 10 سے زیادہ ویب سائٹس چلا رہا تھا جن پر ڈیٹا بیچا جارہا تھا

Check Also

کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں …