وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے

Share

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کیلئےواشنگٹن پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگ میں پاکستان کی معاشی و اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور ہم قرضوں کو ری شیڈول کرانے کی بات کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان پیرس کلب نہیں جائے گا، آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے بعد اسے خیرباد کہہ دیں گے وزیر خزانہ چار روزہ دورہ امریکا میں مختلف مالیاتی اداروں اور رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Check Also

اس ہفتے کون سا اسمارٹ فون رینکنگ میں سرفہرست رہا

Share پاکستان میں2026 کے آغاز میں اسمارٹ فون مارکیٹ نے استحکام اور مسابقت کا امتزاج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *