تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 23 مویشی ہلاک

Share

آسمانی بجلی گرنے کے 3 واقعات میں 23 مویشی ہلاک ہو گئے۔تحصیل ننگرپارکر کے نواحی علاقوں میں رات اور صبح سویرے گرج وچمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے 3 واقعات پیش آئے۔ گاؤں مٹھڑیو ہالیپوٹا، روجھ اور ڈانبھاریو میں گھروں کے قریب جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 21 گائے اور 2 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔ گزشتہ روز بھی مٹھی کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 17مویشی ہلاک ہوگئے تھے اور 3 روز قبل اسلام کوٹ کے قریب بھی 47 بکریاں ہلاک ہو گئی تھیں۔ محکمۂ صحت نے شہریوں کو گرج چمک کے دوران کھلے میدانوں میں جانے سے گریز کی ہدایت کی ہے

Check Also

کینیڈا میں موسم سرما کا شدید طوفان، نظام زندگی مفلوج

Share کینیڈا میں موسم سرما کے شدید طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، شدید برفانی …