انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا حکم

Share

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد احتجاج کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار رکھا ہے۔عدالت نے پولیس کو علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے اور ان کے وارنٹِ گرفتاری بھی برقرار رکھے گئے ہیں۔جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وارنٹِ گرفتاری پر عمل کرے، اگر پشاور ہائیکورٹ کا کوئی حکم ہے تو اس پر عمل کریں۔انسداد دِہشتگردی عدالت نے وکلاء کی استدعا پر مزید سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …