دورہ آئرلینڈ کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان

Share

دورہ آئرلینڈ کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، فاطمہ ثناء آئرلینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کپتانی کریں گی۔15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب وومنز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے اسکلز کیمپ میں شریک 24 کھلاڑیوں میں سے کیا۔کراچی ؛ آئرلینڈ روانگی سے قبل کراچی میں پری سیریز کیمپ ہو گا جبکہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز 6 سے 10 اگست تک ڈبلن میں کھیلی جائے گی، قومی اسکواڈ میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، گل فیروزا، مونیبہ علی، نجیحہ علوی (وکٹ کیپر) ٹیم کا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ نشرہ سندھو، ناتالیہ پرویز، رمین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبیٰ حسن اور وحیدہ اختر بھی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ ایمان فاطمہ کو پہلی بار قومی ویمنز اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے انہوں نے 2023ء ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی

Check Also

این سی سی آئی اے میں رضوان، امام الحق کی 2گھنٹے تفتیش، جواب کیلئے مزید وقت مانگ لیا

Share لارڈز ٹیسٹ کے بعد پاکستانی ٹیم سے ریلیز ہونے والے کرکٹر محمد رضوان اور …