پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

Share

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان بنگلہ دیش نے گرین شرٹس کو باآسانی سات وکٹ سے مات دے دی تھی۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ٹیم پورے بیس اوور بھی نہ کھیل پائی اور آخری اوور میں صرف 110 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔بنگلہ دیش نے ہدف سولہویں اوور میں حاصل کرلیا، اوپنر پرویز ایمون نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بچانے کے لئے پاکستان کو منگل کو میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔بنگلہ دیش کی ٹیم پہلا میچ سات وکٹوں سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرچکی ہے

Check Also

این سی سی آئی اے میں رضوان، امام الحق کی 2گھنٹے تفتیش، جواب کیلئے مزید وقت مانگ لیا

Share لارڈز ٹیسٹ کے بعد پاکستانی ٹیم سے ریلیز ہونے والے کرکٹر محمد رضوان اور …