بنوں : نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے وکیل کو قتل کردیا

Share

بنوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے وکیل کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق طفیل ایڈووکیٹ نیظم بازار سے موٹر سائیکل پر سودا خریدنے کے بعد اپنے گھر بوزہ خیل جارہے تھے کہ پہلے سے تاک میں موٹرسائیکل پر بیٹھے ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔فائرنگ سے طفیل ایڈووکیٹ شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کرلی گئی جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

Check Also

متنازعہ ٹویٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 17 ،17 سال قید کا حکم

Share وفاقی دارالحکومت کی ضلعی عدلیہ نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی …