پاکستان کا دورۂ بنگلادیش، ابتدائی شیڈول ترتیب دیدیا گیا

Share

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے دورۂ بنگلادیش کے لیے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ابتدائی شیڈول ترتیب دے دیا۔ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے مجوزہ شیڈول پی سی بی کو بھجوا دیا ہے۔مجوزہ شیڈول میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم 18 جولائی کو ڈھاکا پہنچے گی جبکہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے. ذرائع کے مطابق تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز میرپور اسٹیڈیم ڈھاکا میں تجویز کیے گئے ہیں، یہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ایف ٹی پی کا حصہ نہیں ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے دوران پی سی بی اور بی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران نے سیریز پر اتفاق کیا تھا۔بنگلادیش کے دورے کے بعد پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے پر روانہ ہو گی، ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 31 جولائی سے امریکا میں شروع ہو گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم دورے کے دوران 3 ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلے گی

Check Also

ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ

Share ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے گروپ 2 میں پاکستان اور …