ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ میں دوبارہ شامل

Share

نگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ کا دوبارہ حصہ بن گئے۔اس حوالے سے ایک بیان میں ایلکس ہیلز نے کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈز میرے دل کے بہت قریب ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل میں میری پہلی ٹیم تھی جس کے لیے میں نے پاکستان میں کھیلا۔ایلکس ہیلز نے کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے شائقین اور مینجمنٹ نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا، ٹیم جوائن کرنے کے لیے بے تاب ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید کرتا ہوں کہ اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو میچز جتوا سکوں اور ٹائٹل کا دفاع بھی کروا سکوں۔

Check Also

این سی سی آئی اے میں رضوان، امام الحق کی 2گھنٹے تفتیش، جواب کیلئے مزید وقت مانگ لیا

Share لارڈز ٹیسٹ کے بعد پاکستانی ٹیم سے ریلیز ہونے والے کرکٹر محمد رضوان اور …