سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش

Share

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی اسوقت بلندی پر ہے، دونوں ممالک کا اقوام امن مشن میں اہم کردار رہا ہے، مجھے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی جذبات کا احساس ہے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ پہلگام واقعے کی شدید مذمت اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، پہلگام واقعہ کے کرداروں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں، پاک بھارت کو فوجی تصادم سے گریز کرنا چاہیے، میرا ایک ہی پیغام ہے کوئی غلطی نہ کریں، جنگ کوئی حل نہیں ہے، اقوام متحدہ ہرایسےاقدام کی حمایت کے لیے تیار ہے جو کشیدگی میں کمی، سفارت کاری اور امن کے لیے تجدید عہد کو فروغ دیتا ہے۔

Check Also

راولپنڈی کی163 ہائی رائز عمارتوں میں صرف ایک عمارت کے محفوظ ہونے کا انکشاف

Share راولپنڈی کی 163 ہائی رائز عمارتوں میں صرف ایک کمرشل عمارت کے محفوظ ہونے …