پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹر منتخب ہوگئے

Share

سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر ہوئے الیکشن کا نتیجہ سامنے آ گیا۔الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے نتائج کا اعلان کر دیا جن کے مطابق پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر سینیٹر منتخب ہو گئے. الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وقار مہدی 111 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔نتائج کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی نگہت مرزا نے 36 ووٹ حاصل کیے ہیں۔الیکشن کمشنر سندھ نے یہ بھی بتایا ہے کہ غلط مارکنگ کے باعث 2 ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …