غیر قانونی تارک وطن کو بچانے کا الزام، ایف بی آئی نے ملواکی کاؤنٹی جج کو گرفتار کرلیا

Share

امریکا کے داخلی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ملواکی کاؤنٹی کی سرکٹ جج کو گرفتار کر لیا ہے۔ جج ہانا ڈوگن پر ایک غیر دستاویزی تارک وطن کو گرفتاری سے بچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جج ڈوگن اس وقت وفاقی تحویل میں ہیں اور ابتدائی پیشی کا انتظار کر رہی ہیں۔امریکی ججوں کو حالیہ ہفتوں کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امیگریشن معاملات پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ محکمہِ انصاف کہہ چکا ہے کہ وہ امیگریشن معاملات میں ٹرمپ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے مقامی ججوں اور حکام کے خلاف تحقیقات کرے گا

Check Also

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Share پرانی پولیس لائنز مسجد پر فتنہ الخوارج کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے …