جسٹس علی باقر نجفی نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا

Share

جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس علی باقر نجفی سے حلف لیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارتِ قانون نے جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد جسٹس علی باقر نجفی کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے 11 اپریل کو جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کی منظوری دی تھی

Check Also

بھارتی فضائیہ کے افسر کی اپنی بیٹی سے کئ سال تک زیادتی

Share مجرم بھارتی فضائیہ کا سابق اہلکار ہے، جس نے اپنی بیٹی کے ساتھ جنسی …