سپریم کورٹ میں 9 مئی کے مقدمات سماعت کیلئے مقرر

Share

سپریم کورٹ نے 9 مئی کے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر دیے۔عمر سرفراز چیمہ کا جسمانی ریمانڈ نہ دیے جانے کے خلاف اپیل 14 اپریل جبکہ سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 15 اپریل کو ہوگی۔پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیل پر سماعت بھی 15 اپریل کو ہوگی۔ اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل نگراں کے پی حکومت نے 2023ء میں دائر کی تھی. چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔یہ 3 رکنی بینچ پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں اور رہنماؤں کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر بھی سماعت کرے گا۔

Check Also

گردوارہ کے سابق صدر راجندر سنگھ اٹلی میں فائرنگ سے ہلاک

Share اٹلی کے شہر کَوُو میں گردوارہ ماتا صاحب کور کے سابق صدر راجندر سنگھ …