شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، 16 خوارج ہلاک

Share

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے 16 خوارج کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کیلی میں خوارج نے دراندازی کی کوشش کی، جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 22 اور 23 مارچ کی شب خوارج نے پاکستان اور افغانستان سرحد پر دراندازی کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کی، جس میں 16 خوارج مارے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے موثر بارڈر مینجمنٹ کا مطالبہ کر رہا ہے، توقع ہے افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق توقع ہے افغان عبوری حکومت دہشت گردوں کو افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں

Check Also

علیمہ خان کے 14ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Share راولپنڈی میں 26 نومبر تھانہ صادق آباد احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت …