نئی دلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ سے 15 افراد ہلاک

Share

بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 10 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے ایک پلیٹ فارم پر دوسرے پلیٹ فارم کے مسافروں کے آنے سے بھگدڑ مچی۔ریلوے حکام نے واقعے کی انکوائری کا حکم دیدیا جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ مذہبی تہوار کمبھ میلے کے باعث ریلوے اسٹیشن پر رش ہے

Check Also

راولپنڈی میں ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Share راولپنڈی تھانہ چکلالہ کے علاقے ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں …