ایڈیشنل چیف سیکریٹری سے تاوان مانگنے والا نوجوان گرفتار

Share

ملتان میں پولیس نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ پنجاب سے تاوان مانگنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق 3 روز قبل ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا جس میں 2 ارب روپے تاوان مانگا گیا تھا۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تاوان نہ دینے کی صورت میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو مار دینے کی دھمکی دی گئی تھی۔3 روز بعد ملزم کا سراغ لگا کر پولیس نے اسے ایم ڈی اے چوک کے قریب سے گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

Check Also

راولپنڈی میں ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Share راولپنڈی تھانہ چکلالہ کے علاقے ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں …