طالبات سے 9 لاکھ روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم نے چوہے مار دوا پی لی

Share

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبات سے لاکھوں روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم نے زہر پی لیا۔پولیس کے مطابق ملزم تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال میں زیرِ علاج ہے، ملزم اسپتال کے آئی سی یو میں زیرِ علاج ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزم کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے۔ملزم جوہرآباد میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل پر رہتا ہے، پولیس ملزم کو گرفتار کرنے پہنچی تو اس نے چوہے مار دوا پی لی تھی۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزم طالبات سے 9 لاکھ روپے سے زائد رقم لیکر فرار ہوا تھا، ملزم کی طبیعت بہتر ہونے کے بعد بیان لیا جائے گا

Check Also

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Share پرانی پولیس لائنز مسجد پر فتنہ الخوارج کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے …