فیصل آباد میں سڑکوں پر خواتین ٹریفک وارڈنز کو تعینات کر دیا گیا

Share

فیصل آباد میں ٹریفک پولیس کی تاریخ میں پہلی بار خواتین وارڈنز بھی ٹریفک کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔اب مرد ٹریفک وارڈنز کے ساتھ ساتھ لیڈی ٹریفک وارڈنز بھی فیصل آباد میں اہم چوراہوں پر ٹریفک کنڑول کرتی ہوئی دکھائی دیں گی۔

اس سلسلے مشقیں مکمل کرنے والی لیڈی وارڈنز کو تعینات کر دیا گیا. لیڈیز ٹریفک وارڈنز کا کہنا ہے کہ وہ ٹریفک کے نظم و ضبط کو بہتر کرنے کے لیے عملی میدان میں اتر چکی ہیں، انہیں دیکھ کر خواتین ڈرائیورز کو بھی حوصلہ ملے گا۔فیصل آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے لیڈی وارڈنز کو اہم چوراہوں پر تعینات کرنے سے ٹریفک کے نظام میں مزید بہتری آنے کی امید ہے

Check Also

گلشن اقبال کراچی میں ڈاکو بجلی کی تاریں ٹرک میں ڈال کر فرار

Share کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈاکو بجلی کی تاریں اور دیگر سامان ٹرک …