پیکا ترمیمی آرڈیننس کی مختلف شقوں پر عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد

Share

لاہور ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کی مختلف شقوں پر عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔لاہور ہائی کورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس فاروق حیدر نے صحافی جعفر بن یار کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ندیم سرور ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔عدالت نے فوری طور پر پیکا ترمیمی آرڈیننس کی مختلف شقوں پر عملدرامد روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے فریقین کا موقف آ جائے پھر فیصلہ کریں گے۔بعدازاں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے تین ہفتوں میں تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت ملتوی کر دی

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …