پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری ہلاک

Share

پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں ہلاک کر دیا گیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 11 جنوری کو ہلاک کیے گئے افغان شہری کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارا گیا افغان شہری پکتیا صوبہ کے علاقے بلورائی کا رہائشی تھا، افغان شہری کی میت 20 جنوری کو افغان عبوری حکومت کے حوالے کی گئی۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے کہا کہ ایسے واقعات افغان شہریوں کے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمے داریاں پوری کرے گی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ توقع ہے عبوری افغان حکومت دہشت گردوں کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دے گی

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …