میڈرڈ کشتی حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 9 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی

Share

میڈرڈ کشتی حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 9 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی۔کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی ریحان، علی رضا، عاقب، جانی مہر، ابوبکر، عمر فاروق، عاطف، شہزاد اور ذوالفقار کے ناموں سے شناخت ہوئی ہے، نوجوانوں کا تعلق گجرات کے نواحی گاؤں جوڑا کرنانہ اور ڈھولہ سے ہے۔قائم مقام پاکستانی سفیر رابعہ قصوری کا کہنا ہے کہ مراکشی حکام نے 10 پاکستانیوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں، سفارتخانے کے حکام ہسپتال جا کر ریکارڈ چیک کریں گے، زندہ بچنے والوں سے بھی ملاقات کریں گے، مراکشی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

Check Also

راولپنڈی میں ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Share راولپنڈی تھانہ چکلالہ کے علاقے ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں …