پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند ہی دھند، موٹرویز اور سڑکیں مختلف مقامات پر بند

Share

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث موٹر ویز اور سڑکیں متعدد مقامات سے بند کر دی گئی۔موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پربھی ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا، قومی شاہراہوں پر بھی دھند کی وجہ سے ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، بہاولنگر، ساہیوال اور دیگر علاقوں میں دھند کے ڈیرے رہے، شہریوں کو سفر میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق عوام غیرضروری سفر سے گریز کریں، ڈرائیورز فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

Check Also

ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 10 فروری تک بارش کی پیشگوئی

Share محکمہ موسمیات نے آج سے 10 فروری تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش …