عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل ہونے کی پیش کش کا انکشاف

Share

بانئ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ انہیں بنی گالہ منتقل ہونے کی پیش کش ہوئی ہے، تاہم جب تک بغیر ٹرائل لوگ رہا نہیں کیے جاتے وہ کہیں منتقل نہیں ہوں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کے خلاف پہلے 4 فیصلوں جیسا فیصلہ ہی 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا بھی ہو گا۔فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا پی ٹی آئی کا وقت آ چکا ہے اور کوئی طاقت اس کو روک نہیں سکتی، عمران خان نے خالد خورشید کی سزا کی مذمت کی، انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی میں جوڈیشل کمیشن اور اسیران کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں، ایک طبقہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔بانئ پی ٹی آئی کے وکیل نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ مذاکراتی کمیٹی کو آج کے اجلاس کے بعد بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کی رسائی دی جائے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ توشہ خانہ 2 جھوٹے کیسز کی سیریز میں سے ایک کیس ہے۔

Check Also

راولپنڈی میں ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Share راولپنڈی تھانہ چکلالہ کے علاقے ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں …