تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے آج ملاقات طے

Share

پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات طے پا گئی۔مذاکراتی کمیٹی آج دوپہر 2 بجے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرے گی، مذاکراتی کمیٹی مذاکرات کے پہلے دور پر بریفنگ دے گی۔تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں عمر ایوب، علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، حامد خان اور علامہ راجہ ناصر عباس شامل ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی بھی آمد متوقع ہے، وکیل بانی پی ٹی آئی فیصل چودھری معاونت کریں گے۔

Check Also

کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں …