معزول صدر بشار الاسد کے مضبوط گڑھ میں جھڑپیں، 17 ہلاک

Share

شام کے صوبے طرطوس میں فورسز اور معزول صدر بشار الاسد کے حامیوں میں جھڑپوں کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔شامی مبصرین کے مطابق جھڑپیں بشار الاسد کے ملٹری جسٹس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کی گرفتاری کے دوران ہوئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی صوبہ طرطوس معزول صدر بشار الاسد کا مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے۔شامی وزیرِ داخلہ محمد عبدالرحمٰن نے کہا ہے کہ محمد کانجو حسن کی گرفتاری کے لیے جانے والی ٹیم پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔کارروائی کے دوران 3 مسلح افراد بھی مارے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق محمد کانجو حسن کو بدنام زمانہ صیدنایا جیل میں مظالم کا ذمے دار سمجھا جاتا ہے۔

Check Also

ایرانی صدر، وزیر خارجہ و دیگر حکام کو بعض پابندیوں کے ساتھ امریکی ویزے جاری

Share امریکا نے نیویارک میں موجود ایرانی اقوامِ متحدہ مشن کے حکام اور ان کے …