اسلام آباد سے نائیجرین منشیات فروش گروہ پکڑا گیا

Share

اسلام آباد میں منشیات فروشی میں ملوث نائجیرین باشندوں کا گروہ پکڑا گیا، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے گرفتار نائجیرین باشندے سے حاصل معلومات پر سیکٹر جی 13 میں ہوٹل کے قریب کارروائی کی گئی۔کارروائی کے دوران مزید 5 نائجیرین باشندوں کو سیکٹر جی 13 میں ہوٹل کے قریب سے گرفتار کیا گیاملزمان کے فلیٹ پر بھی چھاپہ مارا گیا جہاں سے 135 گرام کوکین اور 3.2 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔اس حوالے سے اے این ایف کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزمان اسلام آباد میں ہاسٹل اور تعلیمی اداروں میں طلباء کو منشیات سپلائی کرتے تھے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …