نواز، زرداری کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس سپیشل جج سینٹرل کو بھیجنے کا فیصلہ

Share

احتساب عدالت اسلام آباد کی جج عابدہ سجاد نے نواز شریف اور صدر آصف زرداری کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس سپیشل جج سینٹرل کو بھیجنے کا فیصلہ دے دیا۔احتساب عدالت نمبر 3 کی جج عابدہ سجاد نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا، نیب کی جانب سے کیس ایف آئی اے عدالت میں بھیجنے کی استدعا کی گئی تھی۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی و دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کر رہی تھی۔

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …