لاہور میں خاتون پر سرِ بازار تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

Share

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں خاتون پر سرِ عام بازار میں تشدد کرنے والے ملزم کو ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔سیف سٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خاتون نے 15 پر کال کر کے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں اطلاع دی تھی۔متاثرہ خاتون نے بتایا تھا کہ بازار میں سابق شوہر نے پرانی رنجش کی بنا پر اس پر سرِعام تشدد کیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی اطلاع پر قریبی تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی تھی۔سیف سٹی کے ترجمان نے کہا کہ پولیس نے خاتون کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان سیف سٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاتون کی 2 سال قبل طلاق ہوئی تھی لیکن ملزم اسے ہراساں کرتا اور دھمکاتا رہتا تھا

Check Also

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Share پرانی پولیس لائنز مسجد پر فتنہ الخوارج کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے …