اسلام آباد پولیس نے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے

Share

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے۔تھانہ کوہسار میں 24 نومبر کے احتجاج کے مقدمے میں پیشرفت ہوئی ہے۔اسلام آباد پولیس نے 96 نامزد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو چکے، شیخ وقاص اکرم، عمر ایوب، شیر افضل مروت کا نام بھی لسٹ میں شامل ہے۔کوہسار پولیس نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے بھی وارنٹ لے لئے، پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ، سیمابیہ طاہر، شعیب شاہین، علی بخاری کا بھی نام شامل ہے۔ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد پولیس سپیشل ٹیمیں تشکیل دے گی۔واضح رہے کہ تھانہ کوہسار کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نامزد ہے۔

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …