پنجاب میں شدید دھند اور سموگ کا راج، لاہور آج بھی آلودہ شہروں میں سرفہرست

Share

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند اور سموگ کا راج ہے، صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج ہلکی بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے پر موٹر ویز کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے، موٹر وے ایم 2 شیخوپورہ سے کوٹ مومن، ایم 3 لاہور سے درخانہ، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم اور ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند کر دی گئی ہے۔لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بھی حد نگاہ صفر ہونے پر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زہریلے دھویں کے گہرے سائے ہیں، بدترین فضائی آلودگی بدستور برقرار ہے، لاہور آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے، اے کیو آئی 1039 تک پہنچ گیا ہے، گلبرگ میں اے کیو آئی 2816، بیدیاں روڈ پر 2726 ریکارڈ کیا گیا ہے۔صوبائی دارالحکومت کی فضا زہر آلود ہونے کے باعث شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے۔اس کے علاوہ ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 425، فیصل آباد 405، پشاور 270، اسلام آباد 186 اور راولپنڈی میں اے کیو آئی 199 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Check Also

ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 10 فروری تک بارش کی پیشگوئی

Share محکمہ موسمیات نے آج سے 10 فروری تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش …