ڈرون کے ذریعے بارڈر پار منشیات اسمگلنگ کرنے والا گینگ گرفتار

Share

لاہور کے سرحدی علاقے مناواں میں ڈرون کے ذریعے بارڈر پار منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق گینگ کی گرفتاری کے لیے کارروائی مناواں کے علاقے گنجے سدھواں میں کی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا ہے کہ ڈولفن ٹیم نے ملزمان کو روک کر چیکنگ کی، جس کے دوران ملزمان سے منشیات، ڈرون اور اسلحہ برآمد ہوا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ملزمان سے ہیروئین اور آئس برآمد ہوئی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا ہے کہ ملزمان نے منشیات اور اسلحہ بذریعہ ڈرون بارڈر پار سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

Check Also

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Share پرانی پولیس لائنز مسجد پر فتنہ الخوارج کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے …