نوازشریف کی توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس واپس بھیجنے کیلئے درخواست دائر

Share

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے احتساب عدالت اسلام آباد میں زیر سماعت توشہ خانہ کی گاڑیوں کا ریفرنس واپس بھیجنے کی درخواست دائر کر دی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جج عابدہ سجاد نے صدر مملکت آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم میاں نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت کی۔اس موقع پر نواز شریف کی جانب سے ان کے وکیل رانا عرفان عدالت پیش ہوئے اور سابق وزیر اعظم کی جانب سے ریفرنس واپس کرنے کی درخواست دائر کر دی۔نواز شریف کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم کے بعد توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، دائرہ اختیار کو دیکھتے ہوئے توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس نیب کو واپس بھیجا جائے۔احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Check Also

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Share پرانی پولیس لائنز مسجد پر فتنہ الخوارج کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے …