اسلام آباد کے نجی کالج کے 150 طلباء کیخلاف مقدمہ درج

Share

اسلام آباد کے نجی کالج کے 150 طلباء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ تھانہ کوہسار میں نجی کالج کے پرنسپل کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں گرفتار 17 طلباء کو بھی نامزد کیا گیا ہے، مقدمے کے متن کے مطابق کالج کی لیبارٹریز اور کلاس روم میں داخل ہو کر جتھے نے توڑ پھوڑ کی، توڑ پھوڑ سے شدید مالی اور تعلیمی نقصان ہوا ہے۔مقدمے میں توڑ پھوڑ، پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے اور تشدد سمیت 9 دفعات شامل ہیں۔واضح رہے کہ 2 روز قبل طلباء نے نجی کالج کے بلیو ایریا کیمپس کے باہر احتجاج کیا تھا

Check Also

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Share پرانی پولیس لائنز مسجد پر فتنہ الخوارج کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے …