ضلع کرم میں دو قبائل کے درمیان فائرنگ ، 11افراد جاں بحق ہو گئے

Share

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی کے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ 11 افراد کی جان لے گئی جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔واقعے کی اطلاع ملنے پر علاقے میں پولیس، سکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی، پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ خیال رہے کہ کرم میں پہلے بھی کئی بار قبائلی تصادم کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔

Check Also

کوہاٹ خودکش دھماکے کے بعد آپریشن مکمل، 8 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے …