خیبر پختونخوا کے محکمہ ریسکیو کی 17 گاڑیاں ،88 پولیس، ریسکیو اہلکار اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لئے

Share

اسلام آباد پولیس نے خیبر پختونخوا کے محکمہ ریسکیو کی 17 گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔گاڑیاں تحریک انصاف کے احتجاج میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ساتھ رکاوٹیں ہٹانے کےلیے لائی گئی تھیں۔خیبر پختونخوا ریسکیو ڈپارٹمنٹ کے 64 اور خیبر پختونخوا پولیس کے 24 اہل کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیاذرائع کے مطابق قبضے میں لی گئی ریسکیو گاڑیوں میں 6 ایمبولینس، 7 فائر ٹینڈرز، 3 واٹر باؤزرز اور ایک کرین شامل ہے۔ذرائع کے مطابق تمام گاڑیاں کیس پراپرٹی بن جانے کے سبب خیبر پختونخوا حکومت کےلیے ناقابل استعمال ہوگئیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے خیبر پختونخوا سے آئی مشینری اور عملے نے اسلام آباد پر چڑھائی کی، قانونی کارروائی کی جارہی ہے، مشینری مقدمات میں شامل ہے، بطور شواہد عدالت میں پیش کریں گے۔ڈی جی ریسکیو خیبر پختونخوا ڈاکٹر ایاز کا کہنا ہے کہ وکلاء کی ٹیم اسلام آباد میں مشینری اور اہلکاروں کی بازیابی کےلیے موجود ہے، کوشش کررہے ہیں کہ مشینری اور عملے کو واپس لایا جائے۔

Check Also

گلشن اقبال کراچی میں ڈاکو بجلی کی تاریں ٹرک میں ڈال کر فرار

Share کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈاکو بجلی کی تاریں اور دیگر سامان ٹرک …