نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی ٹیسٹ کی کپتانی سے دستبراد

Share

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ٹم ساؤتھی ٹیسٹ کی کپتانی سے دستبراد ہو گئے۔اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ٹم ساؤتھی کی جگہ ٹوم لیتھم کو ٹیسٹ کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ٹوم لیتھم ماضی میں 9 ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں, ٹوم لیتھم بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 15 رکنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ٹم ساؤتھی نے 14 ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کی، جن میں سے 6 جیتے اور 6 ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی جبکہ دو میچز کا نتیجہ نہیں نکلا۔بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 اکتوبر سے بنگلورو میں کھیلا جائے گا

Check Also

ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ

Share ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے گروپ 2 میں پاکستان اور …