اسرائیلی فوج کا مشرق وسطیٰ پر طاقتور فضائی حملہ کرنے کا اعلان

Share

اسرائیلی فوج نے مشرق وسطیٰ پر طاقتور فضائی حملہ کرنے کا اعلان کر دیا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیل ہگاری نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایران نے ایک سنگین اقدام کیا اور مشرق وسطیٰ کو کشیدگی کی طرف دھکیل رہا ہے، اسرائیلی اور امریکی فضائی دفاعی نظام نے ایرانی میزائلوں کو روکنے کیلئے مؤثر طریقے سے کام کیا۔ریئر ایڈمرل ڈینیل ہگاری نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم ابھی دشمن کو تمام معلومات نہیں دینا چاہتے، ایرانی حملے کا جواب دینے کیلئے ہم اپنی سیاسی قیادت کی رہنمائی کے مطابق وقت اور جگہ کا انتخاب کریں گے۔

Check Also

امریکی صدر ٹرمپ کے روس و ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط …