لاہور، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

Share

لاہور کے گردونواح اور دیگر شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔لاہور کے علاوہ فیصل آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی، سانگلہ ہل شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کے باعث بجلی غائب ہوگئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔قصہو، ننکانہ صاحب، جھنگ، صفدر آباد اور اس کے مضافات میں بھی بادل خوب برسنے سے موسم بدل گیا، گرمی سے ستائے لوگوں کے چہرے کھل اٹھے۔

Check Also

کینیڈا میں موسم سرما کا شدید طوفان، نظام زندگی مفلوج

Share کینیڈا میں موسم سرما کے شدید طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، شدید برفانی …