سانحہ 9مئی : پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواستِ ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی

Share

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے 3 مقدمات میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی درخواستِ ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی۔عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج خالد ارشد کے تبادلے کے باعث کیس پر پیش رفت نہ ہو سکی۔ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ملتوی ہوئی ہے

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …