زلفی بخاری کی جائیداد ضبط کرنیکا حکم دیا جائے ، نیب کی احتساب عدالت میں درخواست

Share

قومی احتساب بیورو (نیب) نے تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی۔نیب راولپنڈی کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ زلفی بخاری عدالت سے اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں ، ان کی اسلام آباد میں 34 کنال اور اٹک میں 1300 کنال اراضی ضبط کرنے کا حکم دیا جائے۔خیال رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور شہزاد اکبر کے علاوہ زلفی بخاری بھی نامزد ہیں تاہم فرح گوگی اور شہزاد اکبر کی طرحزلفی بخاری بھی عدالت پیش نہیں ہوئے۔

Check Also

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Share پرانی پولیس لائنز مسجد پر فتنہ الخوارج کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے …