آئندہ 2 سال کیلئے محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر ہوں گے

Share

ایشین کرکٹ کونسل کی آئندہ دو سالہ مدت کے لیے پاکستان صدارت سنبھالے گا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اے سی سی کے نئے صدر ہوں گے۔ایشین کرکٹ کونسل کا صدر روٹیشن پالیسی پر بنتا ہے، اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ ہیں جنہیں رواں برس جنوری میں ایک سال کی توسیع ملی تھی۔آئندہ دو سالہ مدت کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر ہوں گے۔جے شاہ مدت پوری ہونے پر اے سی سی کی صدارت سے الگ ہو جائیں گے۔اے سی سی کے گزشتہ اجلاس میں آئندہ مدت کی صدارت کے معاملے پر بات ہوئی تھی، اے سی سی کے اکتوبر نومبر میں ہونے والے اجلاس میں باقاعدہ صدارت کا اعلان کیا جائے گا

Check Also

ٹیم ملتان سلطانز کی فروخت کیلئے ان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، محسن نقوی

Share پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اپنی ٹیم …