قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کی قرار داد پیش ہونے کا امکان

Share

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کی قرارداد پیش ہونے کا امکان ہے۔آویئرانٹرنیشنل ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا 8 واں اجلاس آج شام 5 بجے منعقد ہوگا، اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے قرارداد ایوان میں آسکتی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں آج نجی کارروائی کا دن ہے، پی ٹی آئی کے خلاف قرار داد حکومتی اراکین کی طرف سے نجی ایجنڈے کے طور پر پیش کی جائے گی۔اراکین کی طرف سے پیش کردہ نجی قانون سازی، قرار دادیں اور تحاریک پیش کی جائیں گی۔

Check Also

میری جعلی آواز بناکر کسی نے کسی سے پیسے مانگے: اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف

Share اس شخص نے مجھ سے رابطہ کرکے پوچھا تو میں نے کہا کہ میں …