نیوز اینکر پر تشدد: عائشہ جہانزیب نے شوہر کے ساتھ راضی نامہ کرلیا

Share

عائشہ جہانزیب کا شوہر کے ساتھ راضی نامہ ہو گیا۔ عائشہ جہانزیب نے سیشن کورٹ لاہور کے روبرو بیان دیا کہ میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتی ہوں۔سیشن کورٹ لاہور میں ٹی وی ہوسٹ عائشہ جہانزیب پر تشدد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عائشہ جہانزیب نے عدالت میں پیش ہو کر شوہر کے ساتھ راضی نامے کا بیان قلمبند کروایا۔عدالت کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ چہرا دیکھ کر لگ رہا ہے یہ تو بہت ظلم ہوا ہے، کیا آپ اپنی مرضی سے آئی ہیں؟عائشہ جہانزیب نے جواب دیا کہ یہ جو بھی ہوا ہے بہت ظلم ہے، کسی عورت کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔ لیکن جو بھی بڑوں نے فیصلہ کیا ہے میں اس کو مانتی ہوں۔ میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتی ہوں۔ گواہان کی موجودگی میں یہ فیصلہ ہوا ہے۔جج نے ریمارکس دئیے گئے کہ صلح نامہ ضمانت کی حد تک منظور کر رہے ہیں، بریت کا فیصلہ چالان پر ہو گا۔ کینٹ کچہری عدالت نے ملزم عائشہ جہانزیب کے شوہر حارث علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے، ملزم کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …