بینک کیش وین کا گارڈ 80 لاکھ روپے سے بھرے تھیلے لے کر فرار

Share

کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 2 میں کیش وین کا گارڈ 60 لاکھ روپے سے زائد کی رقم کے تھیلے لے کر فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق بینکوں کو رقم کی ترسیل پر مامور سکیورٹی کمپنی کا گارڈ رکشے میں فرار ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیش وین میں دو گارڈ اور ایک سپروائزر رقم دینے کیلئے وین میں پہنچے، سپروائزر اور ایک سکیورٹی گارڈ بینک میں رقم دینے گئے جبکہ ایک گارڈ کو کیش وین کی حفاظت پر مامور کیا گیا تھا، جب یہ دونوں واپس آئے تو باہر کھڑا گارڈ پیسوں کے تھیلے لے کر فرار ہوچکا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈ 80 لاکھ روپے سے زائد کی رقم کے تھیلے لے کر رکشے میں فراد ہوگیا۔ ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کمپنی سے ملزم کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں، رقم لے کر فرار ہونے والے سکیورٹی گارڈ کو جلد تلاش کرلیا جائے گا

Check Also

علیمہ خان کے 14ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Share راولپنڈی میں 26 نومبر تھانہ صادق آباد احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت …