چینی شہری کے کال سینٹر میں ڈکیتی، نقاب پوش خود کو ایف آئی اے افسر بتا کر 40 موبائل فون اور لیپ ٹاپ لے اڑے

Share

راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد کے علاقے مری روڈ پر چینی باشندے کے کال سینٹر پر ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزمان نقدی اور موبائل فون لوٹ کر لے گئے۔پولیس کے مطابق مری روڈ پر واقع کیانی پلازہ میں چینی باشندے کے کال سینٹر میں دو نقاب پوش ڈاکو خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کرکے داخل ہوئے۔ملزمان نے اسلحے کے زور پر کال سینٹر کے سی سی ٹی وی کیمرے بند کرکے کارڈ نکال لیے اور 70 ہزار کی نقدی، 40 موبائل فونز اور لیپ ٹاپ لوٹ کر لے گئے۔ملزمان جاتے ہوئے کمپنی کے چینی مالک سے گاڑی کی چابی بھی چھین کر لے گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

Check Also

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Share پرانی پولیس لائنز مسجد پر فتنہ الخوارج کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے …