
راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل میں حوالاتیوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔جیل میں جھگڑے کے نتیجے میں ایک حوالاتی زخمی ہو گیا جس کے بعد واقعے کا مقدمہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔مقدمے میں تین حوالاتیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق تینوں حوالاتیوں نے بیرک نمبر 2 سے حوالاتی کو بلا کر تشدد کیا، جھگڑے کے دوران حوالاتی کی ناک، پیشانی اور بازو پر زخم آئے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved