لاڑکانہ جیل میں پرانی دشمنی پر قیدی قتل

Share

سینٹرل جیل لاڑکانہ میں پرانی دشمنی پر قیدی قتل کردیا گیا۔جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق پولیس کانسٹیبل نے پرانی دشمنی پر قیدی کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔لاڑکانہ کی سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے مطابق مرنے والے قیدی نے کچھ عرصے قبل کانسٹیبل کے ماموں کو قتل کردیا تھا۔جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ قیدی کو قتل کرنے والے اہلکار کو جیل حکام نے گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ پولیس کے حوالے کردیا ہے۔سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل لاڑکانہ کے مطابق گرفتار پولیس اہلکار پستول چھپا کر جیل کے اندر لایا تھا

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …